Advertisement

عامر لیاقت حسین کا عمر شریف کے ساتھ یادگار انٹرویو وائرل

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور مرحوم عمر شریف دونوں شخصیات ہی اس دنیا سے رحلت فرما گئی ہیں۔

عامر لیاقت کے انتقال کے بعد ان کے مختلف انٹرویوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں، ایک ایسا ہی انٹرویو کا کلپ ہے جس میں ان کے سامنے مرحوم عمر شریف موجود ہیں۔

عامر لیاقت نے عمر شریف سے کہا کہ عمر بھائی مجھے ایک بات پر بہت تکلیف ہوتی ہے وہ یہ کہ میں نے معین اختر صاحب کا جنازہ دیکھا اور میں خود اس میں شامل تھا، وہاں بڑے بڑے لوگ دیکھے جو کہہ رہے تھے کہ بہت اچھا آدمی تھا اور میں نے انہیں زندگی میں دیکھا جو انہوں نے معین صاحب کے ساتھ کیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، آپ زندگی میں تو قدر نہیں کرتے لیکن جب مر جاتے ہیں کہ تو کہتے ہیں کہ میں نے ان سے بہت سیکھا۔

انہوں نے کہا کہ تو جب انسان زندہ ہو تو اس کی زندگی میں ہی کہہ دو کہ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اس میں کیا شرم جیسے میں کہتا ہوں کہ میں نے عمر شریف صاحب سے بہت کچھ سیکھا اور مجھے یہ کہنے میں فخر ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں طویل علالت کے بعد عمر شریف کا جرمنی میں انتقال ہوگیا تھا جبکہ عامر لیاقت حسین 9 جون کو کراچی میں انتقال کر گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version