Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمیئر ایڈیشن کا سافٹ لانچ

Now Reading:

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمیئر ایڈیشن کا سافٹ لانچ

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمیئر ایڈیشن کا سافٹ لانچ کا انعقاد کیا گیا جبکہ PIMEC کا انعقاد 10 سے 12 فروری 2023 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پریمئیر ایڈیشن کے سافٹ لانچ کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سافٹ لانچ کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی تقریب میں شریک تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان انٹر نیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا انعقاد 10-12فروری 2023 کو ایکسپو سینٹر کراچی میں ہو گا۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر دفاع نے PIMEC کے ذریعے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر پاکستان بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری اور تجارت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک کے طور پر بین الاقوامی امن اور استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ PIMEC-23 پاکستان کی معیشت کو تقویت دینے اور بین الاقوامی سطح پر ہمارے تشخص کو اجاگر کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ترجمان کے مطابق تقریب میں وفاقی وزراء، سفیروں، عسکری حکام میڈیا کے نمائندوں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر