
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کے چاہنے والے صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ بیرون پاکستان میں بھی ہیں۔
حال ہی میں ترک گلوکار ترگائے ایورن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو خڑاج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کے مشہور ڈائیلاگ’ایبسولیوٹلی‘ کے نام سے گانا گایا ہے۔
گانے کا ٹائٹل ایک ایسے جملے سے متاثر ہے جو عمران خان نے ایک امریکی صحافی کے ساتھ انٹرویو کے دوران استعمال کیا تھا جہاں انہوں نے پاکستان سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’ایبسولیوٹلی ناٹ‘۔
گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کا پسندیدہ گانا بن گیا اور اب تک لاکھوں لوگ اس گانے کو سن چکے ہیں۔
گانے کے بول کچھ اس طرح کے ہیں کہ’ وقار کے لیے اٹھو، غلامی کی زنجیریں توڑ دو، ابھرتے ہوئے پاکستان کے لیے اٹھو،عمران خان کے ساتھ چلو‘۔
گانا انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو سب ٹائٹلز کے ساتھ بھی نشر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News