بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار عرفان خان کے بیٹے بابیل خان نے والد کی یاد میں جذباتی پیغام جاری کر دیا۔
بابیل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر عرفان خان کے ہمراہ لی گئی اپنے بچپن کی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔
شئیر کی گئی تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ سب کہتے ہیں میرے والد دنیا کے بہترین اداکاروں میں سے ایک تھے لیکن سچ یہ ہے کہ وہ ایک بے حد بہترین والد اور دوست تھے۔
عرفان خان کے بیٹے نے لکھا کہ کبھی کبھی میں والد کی یاد میں تھک جاتا ہوں اور روتا ہوں، ہم رات کو بیٹھ کر گھنٹوں باتیں کرتے تھے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
بابیل نے لکھا کہ ہم جیتے ہیں، ہم مرتے ہیں اور ہر کوئی انجام کا انتظار کر رہا ہے۔
عرفان خان کے بیٹے بابیل خان جلد ہی اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والے ہیں۔
عرفان خان کو مارچ 2018ء میں نیورو اینڈوکرائن کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد وہ کینسر کے علاج کے لیے لندن منتقل ہوگئے تھے۔
عرفان خان کا انتقال اپریل 2020ء میں کولون انفیکشن سے جنگ کے بعد ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
