میشا شفیع نے بتا دیا کہ زندگی کب شروع ہو تی ہے؟
پاکستان شوبزانڈسٹری کی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ زندگی 30 سال کی عُمر کے بعد شروع ہوتی ہے۔
میشا شفیع سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، حال ہی میں انہوں نے سپر ہٹ پاکستانی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کے لئے ایک گانا ”ساڈے نی ویہڑے وچ چانن ماہی دا” بھی گایا، جسے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
میشا شفیع نے گزشتہ روز اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ’زندگی تو تیس سال کے بعد شروع ہوتی ہے۔اس سے پہلے کے جو سال ہوتے ہیں ان میں تو بس انسان کی تربیت ہی ہو رہی ہوتی ہے اور ہمیں اس حقیقت کو سمجھ جانا چاہیے کہ زندگی کی اصل شروعات تیس سال کے بعد ہے‘۔
By age 30 you should have a theoretical understanding of the fact that life begins at 30. It’s mostly just training before that.
Advertisement— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) August 5, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر صبح زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب آپ ایک نئے دن کے لئے شعور حاصل کرتے ہیں‘۔
Btw this applies to any age after a point.. can fill in the ‘by age ____’ blank with various ages. Life begins every morning when you gain consciousness to a new, waking day. https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/08/204459/amp/
— MEESHA SHAFI (@itsmeeshashafi) August 5, 2022
واضح رہےکہ نامور گلوکار ، اداکار، ماڈل ، کمپوزر اور سونگ رائٹر علی ظفرپر ہراسانی کے الزام کے بعد میشا شفیع کو کافی تنقید کا سامنا ہے، اس حوالے سے کیس تاحال عدالت میں چل رہا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News