سجل علی اور بلال عباس کی حالیہ تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا

پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی اور اداکار بلال عباس کی نئی تصویر نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا ہے۔
اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی ہے جس میں دونوں اداکاروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
اس پوسٹ کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کشمکش میں مبتلا ہیں اور اس حوالے سے چہ مگوئیاں بھی جاری ہیں۔
اس سے قبل سجل علی کی ہمشکل لڑکی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی تھی۔
انٹرنیٹ پر مشابہہ لڑکی اور سجل علی میں اس قدر مشابہت دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین حیرانی کا شکار تھے۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اس لڑکی نے فیس ایپلیکیشن کا استعمال کیا ہے۔
دوسری جانب اس لڑکی کی کسی بھی قسم کی معلومات انٹرنیٹ پر موجود نہیں تھی۔
یاد رہے کہ معروف اداکارہ سجل علی کو باصلاحیت اور جاندار اداکاری کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

