Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار شمعون عباسی نے معروف پاکستانی اداکارہ سے شادی کرلی؟ تصاویر سامنے آگئیں

Now Reading:

اداکار شمعون عباسی نے معروف پاکستانی اداکارہ سے شادی کرلی؟ تصاویر سامنے آگئیں

شمعون عباسی اور شیری شاہ دو شاندار پاکستانی اداکار ہیں جو طویل عرصے سے انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔

دونوں نے اپنی سب سے زیادہ زیر بحث فلم durjمیں بھی ایک ساتھ کام کیا جسے ناقدین نے سراہا تاہم یہ فلم باکس آفس پر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکی۔

شیری شاہ اور شمعون عباسی کے درمیان زبردست کیمسٹری اور حیرت انگیز دوستی ہے۔

Advertisement

 بہت سے لوگ ان کو ایک ساتھ پسند کرتے ہیں اور اکثر یہ کہتے ہیں کہ دونوں شادی شدہ ہیں۔ شیری اکثر شمعون عباسی کی فیملی تصویروں میں بھی نظر آتی ہیں۔

آج شیری شاہ نے شمعون عباسی کے ساتھ اپنی نئی پروفائل تصویر پوسٹ کی۔

 اس کی نئی پروفائل پکچر کے بعد مداحوں اور دوستوں نے ان دونوں پر اپنی دعاؤں کی بارش شروع کردی ہے۔

 اینجی مارشل نے کہا، “مبارک ہو”۔ بہت سے مداحوں اور دوستوں نے انہیں دعائیں بھیجیں۔

Advertisement

 ایک پرستار نے پوچھا، “کیا؟ کیا تم دونوں شادی شدہ ہو؟” بہت سارے مداحوں نے کہا کہ دونوں اداکار ایک ساتھ پیارے لگ رہے ہیں۔ دوست عمران پٹیل نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اس سے قبل شمعون عباسی کے لیے انکی سالگرہ کے موقع پر پیغام بھیجا تھا کیونکہ وہ انکو اپنی زندگی کا خاص شخص کہتی ہیں۔

اس سے قبل اداکار شمعون عباسی نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

انہوں نے ایک شو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں بالی وُڈ سے فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

اداکار نے بتایا تھا کہ پاکستانی فلم پروڈیوسر حسین ضیا ان کے اچھے دوست رہے ہیں، جن کے تعلقات متعدد بھارتی فلم سازوں سے رہے ہیں اور ان کے توسط سے ہی انہیں بالی وڈ فلم میں کام کی پیش کش ہوئی تھی۔

شمعون عباسی کے مطابق حسن ضیا بھارتی دورے پر گئے تو وہاں انہوں نے فون کرکے انہیں بھارتی فلم ساز وشال بھردواج کی فلم ’سات خون معاف‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی تھی۔

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ انہیں فون پر کہا گیا کہ وہ ایک ہفتے میں بھارت پہنچیں، جہاں پہلے ان کا اوڈیشن لیا جائے گا، جس کے اگلے ہی ہفتے ان کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی جس میں انہیں پریانکا چوپڑا کے شوہر کا مرکزی کردار نبھانا تھا۔

شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ اس وقت وہ اپنی فلم وار کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، اس لیے انہوں نے ایک ہفتے میں بھارت جانے سے معذرت کرلی اور وشال بھردواج کو درخواست کی کہ وہ پریانکا چوپڑا کو کہیں کہ ان کے لیے تھوڑا سا انتظار کریں۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ وشال بھردواج نے انہیں کہا کہ وہ اب ان کے لیے پریانکا چوپڑا کو انتطار کرنے کا کہیں گے؟

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ وہ اگر کسی سے کوئی کمٹمنٹ کریں تو آخری حد تک اسے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے ہی انہوں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

اداکار نے یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ جب انہیں بھارت سے کام کی پیش کش کا فون آیا، تب انہوں نے خوشی کے مارے اپنے تمام کام عارضی طور پر چھوڑ دیے تھے۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی فلم ’سات خون معاف‘ 2011 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے سات شادیاں کی تھیں اور ساتوں شوہروں کو قتل کر دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر