Advertisement

شہناز گل نے تمام حدیں پار کردیں، انتہائی شرمناک تصاویر وائرل

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ شہناز گل اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بگ باس سے شہرت پانے والی معروف اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے چند تصاویر شیئر کیں۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہنازگل نے سرخ رنگ کا انتہائی غیر مناسب لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور مختلف پوز میں تصاویر بنوائیں۔

اداکارہ نے تصاویر مے کیپشن میں پھول والا ایموجی بھی ڈالا۔

اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آئے، کسی نے ان کے اس انداز پر تنقید کی تو کوئی ان کی خوبصورتی کا دیوانہ ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement

پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کیلئے امپورٹڈ حکومت نے کنٹینرز لگادیئے، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے امپورٹڈ حکومت نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ پی ڈی ایم نے خود عمران خان حکومت میں الیکشن کمیشن کے سامنےاحتجاج کیا تھا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف کے پرامن احتجاج کو روکنے کے لیے امپورٹڈ حکومت نے کنٹینرز لگا دیئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب اسلام آباد میں عوامی احتجاج مہران گیٹ ایف9 پارک میں ہوگا، شام 7 بجے عمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائیگا۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے الیکشن کمیشن کیخلاف پر امن احتجاج کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے خلاف آج احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمشنر نے ہمیں فارن فنڈڈ کہہ کر ہماری توہین کی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ممنوعہ فنڈز لیے ہیں، جانتے بوجھتے عارف نقوی سے فنڈز وصول کیے گئے، ممنوعہ ذرائع سے عطیات اور فنڈز موصول ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version