Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارجن کپور کا ملائیکہ اروڑا سے شادی کرنے سے انکار، وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ارجن کپور کا ملائیکہ اروڑا سے شادی کرنے سے انکار، وجہ سامنے آگئی
ارجن

بالی ووڈ اداکارہ اور ماہر ڈانسر ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان دوستی اور پھر تعلقات کی خبریں ایک عرصے سے گردش کر رہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور ایک طویل عرصے تک اپنے رشتے کو چھپاتے رہے لیکن کچھ سال پہلے ہی دونوں نے کھل کر اس حوالے سے بات کی۔

ملائیکہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اکثر اپنی ارجن کپور کے ساتھ تصاویر بھی اپلوڈ کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں‌ مقبول ترین شو کافی ود کرن میں‌ ارجن کپور نے ملائیکہ اروڑا سے شادی کرنے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتا ہوں، میں ایمانداری سے کہنا چاہتا ہوں کہ لاک ڈاؤن اور کووڈ کی وجہ سے دو سال میں جو کچھ بھی ہوا اس کے بعد میں اپنے کیرئیر پر توجہ دینا چاہتا ہوں‘۔

Advertisement

انہوں نے کہاکہ میں ایک حقیقت پسند آدمی ہوں میں‌ مالی طور پر ابھی اتنا مستحکم نہیں‌ ہوں ، میں خود بھی خوش رہنا چاہتا ہوں اور اپنے پارٹنر کو بھی خوش رکھنا چاہتا ہوں اور اس کے لئے مجھے اپنے کیرئیر پر بہت زیادہ فوکس کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ میں کچھ چھپا رہا ہوں لیکن میں یقینا مالی طور پر مستحکم ہونا چاہتا ہوں، مجھے خوشی کام کر کے ملتی ہے۔

ارجن کپور نے مزید کہا کہ میں ملائیکہ کو پسند کرتا ہوں اور اپنی مرضی سے اس کے ساتھ ایک تعلق میں ہوں، میں کسی کو تکلیف نہیں دیتا نہ ہی ایسا کرتا ہوں‌ کہ میری وجہ سے کوئی دوسرا تکلیف میں آئے، میں صرف اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں‌ کا بھی خیال رکھتا ہوں ان کے لئے بھی آسانیاں پیدا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا بالی ووڈ کی سب سے زیادہ زیر بحث جوڑی ہیں۔ دونوں نے 2019 میں اپنے تعلقات کی تصدیق کی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا سرجری کی ضرورت نہیں، کرینہ کپور
بھارتی کامیڈین جونی لیور پاکستان آنے کے خواہشمند
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر انتقال کر گئے
بالی ووڈ اداکارہ مائیکہ اروڑا کے والد کی خودکشی کی وجہ سامنے آگئی
متھیرا کا خطرناک بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف
ملائیکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر