اداکارہ کِرن کا متھیرا سے موازنہ کرنے پر مداح کو کرارا جواب

پاکستانی اداکارہ کِرن تعبیر نے معروف میزبان متھیرا سے موازنہ کرنے پر مداح کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ کِرن نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں انہیں مغربی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ایک بولڈ لیڈی لگ رہی ہیں۔
اداکارہ کی طرف سے جہاں انہیں تعریفی کمنٹس موصول ہوئے وہی ایک مداح نے کمنٹ کیا کہ متھیرا کی جڑواں بہن۔
جواب میں کِرن تعبیر نے کہا کہ مجھ سے موازنہ کرنا کوئی گالی یا برا لفظ نہیں ہے لیکن اگر آپ ایسا سوچتی ہیں تو یہ میرا دردِ سر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ویسے آپ کی سوچ کو سلام کرنا چاہئیے، پتہ نہیں لوگ مجھے اتنا برا کیوں سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کِرن تعبیر مختلف مشہور ڈراموں میں اپنے معاون کرداروں کے لیے مشہور ہیں۔
اداکارہ نے بہت جلد شوبز انڈسٹری میں اپنے قدم جمالیے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

