مریم انصاری کے شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل

پاکستانی اداکارہ مریم انصاری اپنے شوہر اویس خان کے ہمراہ تھائی لینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
مریم انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ اپ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں شوہر کے ہمراہ تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مریم انصاری کی تصاویر کو ان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ چند تصاویر شئیر کی تھیں جس میں مداحوں کی جانب سے تعریفیں کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ مریم انصاری پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت، باصلاحیت اور بہترین اداکارہ ہیں جنہوں نے اپنی عمدہ اداکاری سے بہت کم وقت میں خوب نام کمایا۔
مریم انصاری رواں برس جنوری میں اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں، جہاں ان کی شادی کی تقاریب میں شوبز کی مشہور شخصیات نے شرکت کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

