بالی وڈ میں کام کے دوران ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہوچکی تھی، نرگس فخری

امریکی نژاد بولی وڈ اداکارہ نرگس فخری نے کہا ہے کہ بالی وڈ میں کام کے دوران ذہنی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہوچکی تھی۔
حال ہی میں اپنے دیئے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں ان سے متعلق بہت ہی غلط خبریں پھیلائی گئیں، یہاں تک کہ شہ سرخیاں لگائی گئیں کہ میں ‘ہم جنس پرست’ بننے کی منتظر ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ مجھے بھارت کی ثقافت اور یہاں کے لوگوں سے متعلق بہت ساری چیزوں کا علم نہیں تھا اور امریکا سے آتے وقت بہت دوستوں نے انڈیا جانے سے روکا بھی لیکن اس کے باوجود میں ہندوستان آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہت ساری چیزیں جو امریکا میں معمولی تھیں، وہ بھارت میں بلکل نئی تھیں اور ان کا مطلب غلط لیا جاتا تھا، میں بھارت میں جب نئی آئی تو بولڈ لباس کو میری عریانیت قرار دیا گیا۔
نرگس فخری نے کہا کہ بھارت میں نئی ہونے کی وجہ سے وہ اس وقت بہت سارے مرد حضرات سے بھی باتیں کرتی تھیں تاکہ وہاں سے متعلق جان سکیں اور اپنے تعلقات بنا سکیں لیکن ان کی جانب سے لڑکوں سے بات کرنے کو غلط پیش کیا جاتا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ان سے متعلق خبریں چلائی جاتیں کہ ان کے تعلقات بالی وڈ کے تقریبا ہر مرد اداکار کے ساتھ ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ بالی وڈ میں کام کے دوران وہ ذہنی و جسمانی طور پر تھکاوٹ کا شکار ہو چکی تھیں، وہ بیمار پڑ گئی تھیں، بولی وڈ کا مطلب ہے کہ ہر وقت کام ہی کام کیا جائے اور انسان روبوٹ کی طرح بن جاتا ہے اور شوٹنگ کے دنوں میں کئی ماہ بعد صرف چند دن ہی آرام کے لیے مل پاتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ بالی وڈ میں اس ڈر کی وجہ سے ہر وقت کام میں مصروف رہتی تھیں کہ کہیں پیچھے نہ رہ جاؤں۔
واضح رہے کہ نرگس فخری چند سال سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں تاہم 2020 میں انہوں نے بالی وڈ فلموں میں واپسی کی اور سنجے دت کے ساتھ تورباز میں دکھائی دی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

