Advertisement

پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت نے شئیر کی ویکیشن کی گلیمرس تصاویر

پاکستانی ماڈل نیہا راجپوت  نے ایک بار پھر شیئر کی اپنی بیرون ملک ویکیشن کی گلیمرس تصاویر جنھیں دیکھتے ہی ان کے چاہنے والے حیران رہ گئے۔

نیہا راجپوت نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے دو مختلف موڈز۔۔۔

ان تصاویر کو ان کے چاہنے والے اور ان کی ساتھی ٹاپ پاکستانی ماڈلز کافی پسند کر رہی ہیں اور تعریفی کلمات بھی لکھ رہی ہیں۔

 تصاویر دیکھیں:

 

اس سے قبل نیہا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ میں اور شہباز تاثیر ہمارے خاندان کے نئے رکن شاویز علی تاثیر کو دنیا سے متعارف کروا کر بہت خوش قسمت محسوس کر رہے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ ہم اپنی خوشیوں کے لیے ہمیشہ اللّہ کے شُکر گزار ہیں اور اپنے چھوٹے کے ساتھ زندگی کے قیمتی لمحات سے لطف اندوز ہونے میں بہت مصروف ہیں۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ ماں بننے سے میری زندگی بدل گئی ہے اور میں ہر روز بہت شکر گزار محسوس کرتی ہوں، ان ننھے ہاتھوں کا میری انگلی پکڑنا، میرے لیے دُنیا کی سب سے خاص اور قیمتی خوشی لگ رہی ہے۔

نیہا راجپوت نے لکھا کہ بے خواب راتیں اور زبردست جذبات نے مجھے یہ سکھایا ہے کہ کس طرح صبر کرنا ہے۔

یاد رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی اور رواں سال اس جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا راجپوت پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version