بھارت کے ابھرتے ہوئے اداکار ورون دھون نے اداکار ارجن کپور کی گرفتاری سے متعلق اپنی رائے دی ہے۔
حال ہی میں اداکار ورون دھون نے ایک شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے سوال کیا کہ کسی ایسے شخص کا نام بتائیں جو فرلٹ کرنے کے جرم میں گرفتار ہو سکتا ہے؟
شو کے دوران اس سوال کے جواب میں اداکار ورون دھون نے ارجن کپور کا نام لیا جس پر میزبان نے کہا کہ کیا واقعی؟ تو ورون دھون نے کہا کہ یہ بات غلط نہیں ہے کیونکہ ارجن کپور کبھی کبھی ایسا کرتے ہیں۔
بعدازاں اداکار ارجن کپور نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی اور اس کے کیپشن میں لکھا کہ نئی فلم، نئی وائب۔
ارجن کپور کی پوسٹ پر ورون دھون نے کمنٹ کیا کہ کیا انسان ہو آپ؟ جس کے جواب میں ارجن کپور نے کہا کہ آپ نے کافی پیتے پیتے جو میرے کردار کی وضاحت دی ہے میں اس کے برعکس انسان ہوں۔
اس کے علاوہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News