Advertisement

صبا فیصل کا بیٹوں کے ہمراہ شاندار ڈانس؛ ویڈیو وائرل

پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا فیصل کی بیٹوں کے ہمراہ شاندار ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے،جس میں صبا اور ان کے بیٹے سلمان اور ارسلان شادی میں ڈانس کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس ویڈیو کو شئیر کرواتے ہوئے کیپشن رکھا کہ مائی لائف لائنز۔

وائرل ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

 اس سے قبل صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ بیٹے کی شادی جلدی کیوں کروا دی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتا تھا کہ ہو جائے جلدی۔

دوران گفتگو میزبان نے سوال کیا کہ کیسی رہی بہو؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔

Advertisement

 صبا فیصل کو میزبان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کام نہیں ہے ساس بننا یا پھر ایک نئے گھر کے فرد کے سامنے اچھا انسان بننا۔ جس پر صبا فیصل نے کہا کہ دیکھیں ہر کسی کی اپنی ایک نیچر ہے، اس کے ساتھ وہ پیدا ہوا ہے اور اس کے ساتھ اس کی تربیت ہوئی ہے، اس کو چینج کرنا اس لڑکی کے لیے بھی مشکل ہے جو بہو بن کر گھر آتی ہے۔

دوران گفتگو صبا فیصل نے کہا کہ ضروری نہیں کے دو، تین یا پانچ دماغ ملیں تو ایک جیسے ہوں۔

 صبا فیصل نے کہا کہ میرے کچھ اصول ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ میرے لیے غلط نہ ہوں لیکن وہ کسی دوسرے کے لیے یا یہ کہہ لیں کہ آج کل کی نسل کے لیے غلط ہوں اور ایسے اختلافات تو بہو سے کیا اپنے بچوں سے بھی ہو جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version