بھارت کی معروف اداکارہ دپیکا پڈوکون نے طلاق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی ۔
گزشتہ روز دپیکا پڈوکون نے امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی منحرف بہو، میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس دوران دپیکا پڈوکون نے کئی دنوں سے رنویر سنگھ کے ساتھ طلاق سے متعلق خبروں پر ردِ عمل کا اظہار بھی کیا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکارہ نے اپنے مداحوں کو واضح کیا کہ ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اور رنویر سنگھ دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، اور ایک پروجیکٹ کے سبب وہ رنویر سنگھ سے ایک ہفتے سے دور ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ رنویر سنگھ مجھ سے مل کر اور میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔
یاد رہے کہ دیپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ سے متعلق سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے۔
ان افواہوں کا سلسلہ سوشل میڈیا پر تب شروع ہوا جب عمیر ساندھو نامی ایک صارف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے۔
BREAKING ! Everything is not OK between #DeepikaPadukone & #RanveerSingh !!!
Advertisement— Umair Sandhu (@UmairSandu) September 27, 2022
#DeepikaPadukone is in Severe Depression again since last 3 months ! She is a successful actress & she has personal psychologist as well ! Phr bhi Kya Tension Hai Deepika Ko Jo Khatam Honay Ka Naam Nahi Lay Rahi ??? She also hospitalised last month during shoot of #ProjectK ! pic.twitter.com/ny2PRQKTax
— Umair Sandhu (@UmairSandu) September 27, 2022
جس کے بعد سے دونوں اداکاروں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ نے اشارہ دیا تھا کہ وہ اور دیپیکا جلد ہی پھر سے بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون اپنی پہلی فلم ’رام لیلا‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تاہم 2018 میں اس جوڑی نے شادی کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
