شاہد کپور کی اہلیہ کے جےپور میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل

شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت جےپور میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔
میرا نے جنتر منتر کا دورہ کیا، جو کہ 300 سال قبل قائم کیا گیا فلکیاتی مرکز ہے جہاں وقت، سیاروں کی گردش اور آسمان میں موجود ستاروں کی حرکت کا پتا لگایا جاتا تھا۔
میرا راجپوت نے راجستھانی کھانوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔
اس کے علاوہ انہیں رام باغ محل میں ایک ایسا ملازم ملا جس نے مہارانی گائتری دیوی کے ذاتی ملازم کے طور پر کام کیا تھا۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت سوشل میڈیا انفلوئینسر ہیں، اور انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ بھی جےپور ضرور جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

