سنیل شیٹی کی نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل پر کڑی تنقید

بھارت کے معروف اداکار سنیل شیٹی نے فلم انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل پر کڑی تنقید کی ہے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ آج کل کے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل نے ان کے مداحوں کو ان سے دور کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کے نوجوان اداکار اپنا ایسا طرز زندگی دکھاتے ہیں جس کو دیکھ کر ان کے مداح ان سے دوری اختیار کر لیتے ہیں۔
سنیل شیٹی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اداکاروں کے شاہانہ طرز زندگی دیکھ کر مداحوں کا اب ان سے تعلق رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
اداکار کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکاروں کو اپنے مداحوں کے قریب رہنے کی ضرورت ہے، مداحوں کو یہ محسوس نہیں ہونا چاہیے کہ جسے وہ پسند کرتے ہیں وہ انکی پہنچ سے بہت دور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب اداکار سوشل میڈیا پر اتنے ایکٹیو ہیں کہ ہر جگہ نظر آرہے ہوتے ہیں، اور انسانی فطرت ہے کہ جب ہم کسی چیز کو بہت بار دیکھتے ہیں تو اس سے تھک جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

