Advertisement

لائیو شو میں عاصم اظہر کا میرب علی سے محبت کا اظہار؛ ویڈیو وائرل

لائیو شو میں عاصم اظہر کا میرب علی سے محبت کا اظہار؛ ویڈیو وائرل

گزشتہ رات منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی سے سب کے سامنے پیار کا اظہار کیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد شریک ہوئے۔

ایسے میں اپنی پرفارمنس کے دوران عاصم اظہر نے اپنی منگیتر سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاصم اظہر اپنی پرفارمنس کے دوران میرب کے پاس آتے ہیں اور انہیں پھول دیتے ہیں جس کے بعد سب تالیاں بجاتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement

میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں گلوکار عاصم اظہر نے ابھرتی ہوئی اداکارہ وماڈل میرب علی سے منگنی کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version