
فراڈ گینگ سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ برآمد
بھارت کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کا آن لائن فراڈ گینگ سے جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کی پولیس نے تین ملزمان کو گریٹر نوئیڈا کے علاقے سے فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا، جس کے بعد اس کے پاس سے ایشوریا رائے کا جعلی پاسپورٹ برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران ہاشمی نے اداکارہ ایشوریا رائے سے معافی کیوں مانگی؟
رپورٹ کے مطابق پولیس ملزمان سے جاننا چاہتی ہے کہ وہ اس پاسپورٹ سے کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔
یاد رہے کہ ملزمان پر ایک فارمیسی کمپنی کے نام پر ایک کروڑ 80 لاکھ بھارتی روپے کے فراڈ کے علاوہ شادی کرانے والی سائٹس اور ڈیٹنگ ایپس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا الزام ہے۔
اس سے قبل، 2012 میں بھی ریاست گجرات سے ایشوریا رائے کے پاسپورٹ کی ایک کاپی برآمد ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News