Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صبا فیصل نے بہو پر الزامات عائد کرنے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کردی

Now Reading:

صبا فیصل نے بہو پر الزامات عائد کرنے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کردی

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر الزامات عائد کرنے کے بعد ایک اور ویڈیو جاری کردی۔

اداکارہ نے ایک اور ویڈیو جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ انہیں اور ان کی بہو کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، وہ ان کے گھریلو معاملات سے متعلق زیادہ نہ سوچیں اور غلط باتیں نہ کریں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی بہو اور ان کے خلاف غلط باتیں نہ کریں،صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان تمام افراد کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ان کی حمایت کی اور انہیں دعائیں دیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو یہ سمجھنا چاہئیے کہ شہرت، دولت اور عزت کمانے والے اداکاروں کی زندگی اور گھروں کے بھی ڈارک سائیڈس ہوتی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ انہوں نے چار سال تک بہو کا مسئلہ برداشت کرکے ایک طرح سے دولت، عزت اور شہرت کی قیمت ادا کی۔

اداکارہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ان کے خاندانی مسائل کو سمجھیں اور ان کی بہو سمیت ان کے حوالے سے غلط باتیں نہ کریں اور وہ ان سے متعلق قیاس آرائیاں کرنا بند کریں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند
معروف بھارتی اداکار کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد
عالیہ بھٹ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
حج پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا عمل نہیں، سنیتا مارشل
معروف پاکستانی یوٹیوبر پر قاتلانہ حملہ
معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر