Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو پر بیٹے سلمان کا رد عمل

Now Reading:

اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو پر بیٹے سلمان کا رد عمل

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی ویڈیو پر اب بیٹے سلمان کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

صبا فیصل نے بیٹے سلمان اور اس کی اہلیہ نیہا سلمان سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد سلمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکار سلمان نے صبا فیصل کی ویڈیو کے بعد نیہا پر تنقید کرنے والے افراد کو کھری کھری سنا دی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Salman Faisal Official (@salmanfaisal666)

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ بہت ہوگیا، لوگ اپنی بیہودہ سوچ اپنے پاس رکھیں، نیہا میری بیوی ہے اور میرے بچے کی ماں ہے، آپ سب کو اس کی عزت کرنی چاہیئے۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Salman Faisal Official (@salmanfaisal666)

Advertisement

سلمان نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ امی بھی میری ہیں اور نیہا میری بیوی ہے، تھوڑا سوچ سمجھ کر بولیں، اس سے تکلیف ہوتی ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا ۔

انہوں نے اعلان کیا تھا کہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

Advertisement

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ عالیہ بھٹ بڑی مشکل میں پھنس گئیں
چاہت فتح علی خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند
معروف بھارتی اداکار کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد
عالیہ بھٹ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
حج پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا عمل نہیں، سنیتا مارشل
معروف پاکستانی یوٹیوبر پر قاتلانہ حملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر