Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے سے اعلان لا تعلقی؛ بہو نیہا سلمان کا اہم بیان سامنے آگیا

Now Reading:

اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے سے اعلان لا تعلقی؛ بہو نیہا سلمان کا اہم بیان سامنے آگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے سے اعلان لا تعلقی کے بعد بہو نیہا سلمان کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

حال ہی میں پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل نے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لاتعلقی کا اظہار کیا جس کے بعد اب ان کی بہو کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

صبا فیصل کی بہو نیہا سلمان نے اپنے پرائیوٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ اپنی زندگی کا موازنہ ان کے ساتھ ہرگز نہ کریں جو حرام کے مزے لیتے ہیں، ہوسکتا ہے کہ وہ آپ سے زیادہ کامیاب نظر آئیں گے یا آپ سے زیادہ مزے کر رہے ہوں گے۔ لیکن اللہ کے سامنے وہ کچھ بھی نہیں ہیں اور اسی بات کی اہمیت ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیشہ صحیح راستے پر چلیں، پھر چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے یا پھر جب آپ خود کو غلط سمجھ رہے ہوں تب بھی مضبوط رہیں اور حرام کے خلاف اپنا مؤقف واضح رکھیں۔ بلآخر یہ دنیا فانی ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان سوشل میڈیا پر نیہا کہ پرائیویٹ اکاؤنٹ  کا حوالہ دیتے ہوئے شئیر کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے متعلق بڑا فیصلہ

اس سے قبل سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں صبا فیصل نے اعلان کیا تھا کہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ’میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے‘۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔’

Advertisement

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ ’پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اداکارہ سوناکشی سنہا اسلام قبول کرنے والی ہیں؟
نامور قوال امجد صابری کی 8 ویں برسی آج منائی جارہی ہے
یک طرفہ محبت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ اس میں وقت برباد ہوتا ہے، ہانیہ عامر
معروف کالم نگار عبید اللہ بیگ کو دنیا سے رخصت ہوئے 12 سال بیت گئے
یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے
اداکارہ مومنہ اقبال کے والد چل بسے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر