Advertisement

ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں؛ شعیب ملک کا انتہائی اہم اقدام

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں کو کچھ بولے بغیر ہی بے بنیاد قرار دے دیا۔

شعیب ملک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی پروفائل میں کچھ تبدیلیاں کیں ہیں۔

انہوں نے پروفائل میں اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ ایک سپر وویمن کے شوہر ہیں اور ساتھ ہی اپنی اہلیہ کا پروفائل لنک بھی شئیر کردیا۔

گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے کرکٹر شعیب ملک سے سوال کیا کہ آپ اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی سے متعلق بہت سی افواہیں زیرِ گردش ہیں، اس کا مختصر سا صرف ہاں یا ناں میں جواب دے دیں۔

Advertisement

 جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا نجی معاملہ ہے، اس سے متعلق میں اور نہ میری اہلیہ جواب دے رہے ہیں، اس کے لیے معذرت، میں چاہتا ہوں کہ علیحدگی سے متعلق سوالوں کو آپ ہم سے دور ہی رکھیں، اس سوال کو چھوڑ ہی دیں۔

  انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اگر ٹی وی سے اداکاری کی کوئی آفر آتی ہے تو میں ناں نہیں کروں گا، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے آنے والی زندگی میں، میں ہر چیز کے لیے تیار ہوں۔

 شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ مصروفیات کی وجہ سے فیملی کے لیے وقت نہیں ملتا تھا اور اب بیٹے اذہان نے بھی اسکول جانا شروع کر دیا ہے جس کے بعد میں نے فیملی سے بات کی اور فیصلہ کیا کہ کرکٹ کم کھیلی جائے، پہلے میں ہر لیگ کھیلتا تھا جو اب میں نے کم کر دی ہے لیکن اب بھی کرکٹ پریکٹس اور فٹنس پر توجہ بھرپور ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی طلاق ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version