Advertisement

تونیشا شرما کی خودکشی؛ معروف بھارتی اداکار گرفتار!

بھارتی اداکارہ تونیشا شرما کی موت کی تفتیش کے لیے ساتھی اداکار شیزان خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ٹی وی شو کے سیٹ پر خود کشی کرنے والی 20 سالہ بھارتی اداکارہ تونیشا شرما سے متعلق کیس کی تفتیش جاری ہے۔

اداکارہ کے قریبی دوست اور ساتھی اداکار شیزان خان کو مہاراشٹرا پولیس نے حراست میں لے لیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق شیزان خان تونیشا شرما کے کافی قریب سمجھے جاتے تھے اور مردوں کے عالمی دن کے موقع پر اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اُن کے لیے محبت بھری پوسٹ بھی کی تھی۔

Advertisement

تونیشا شرما کی والدہ نے شیزان خان پر اپنی بیٹی کی موت کا الزام لگایا تھا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کا دائرہ بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف

پولیس نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے اگر تونیشا شرما کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی تو موت کی تفتیش کا دائرہ قتل تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

بھارتی پولیس نے معاملے کی تفتیش کے لیے شیزان خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے 4 روز کے جسمانی ریمانڈ پر شیزان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version