Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

اداکارہ صبا فیصل کا بیٹے اور بہو سے متعلق بڑا فیصلہ

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان اور بہو نیہا سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ رات سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں صبا نے اعلان کیا کہ سلمان اور ان کی اہلیہ اب فیملی کا حصہ نہیں ہیں۔

صبا فیصل اس وقت پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں وہ ہر ہٹ پروجیکٹ کا حصہ ہیں اور لوگ انہیں اسکرین پر دیکھنا پسند کرتے ہیں۔

صبا فیصل کے بچے سعدیہ، ارسلان اور سلمان بھی شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ ان کے بیٹے سلمان فیصل کی چند سال قبل نیہا سلمان سے شادی ہوئی تھی۔

صبا فیصل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ میں نے اپنے گھر کے نجی معاملات کا یوں کبھی تذکرہ نہیں کیا لیکن اب مجبوراً مجھے آپ لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے، جو لوگ نیہا کی پوسٹس پر مجے گالیاں دیتے ہیں، میں نے بہت ہی خوبصورت زندگی گزاری ہے، لیکن میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہوں گی کہ نیہا جیسی منفی عورت جب خاندان میں آجاتی ہے تو خاندان ٹوٹتے ہیں۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ ’میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے اندازہ لگا سکتے ہیں، بہت سے پیجز نے ہمیشہ اس کی پوسٹ کو اٹھایا اور شئیر کیا، میں اور میری بیٹی خاموش رہے کیونکہ ہماری کہی بات بہت جلدی وائرل ہو جاتی ہے‘۔

انہوں نے کہا ’میں اب یہ کہہ رہی ہوں کہ نیہا سے اب ہمارا کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے، اور سلمان نے اس کے ساتھ رہنا ہے تو سلمان کے ساتھ ہمارا کوئی واسطہ نہیں ہے، نہ میرا نہ میرے میاں کا، نہ میری بیٹی کا اور نہ ارسلان کا، ہمارا کوئی واسطہ نہیں، اگر وہ سمجھتا ہے کہ اس کی بیوی اگلی زندگی میں اس کیلئے سکون اور عزت کا باعث رہے گی تو میں دعا کرتی ہوں کہ وہ رہے، لیکن سلمان کے ساتھ میرا کوئی واسطہ نہیں ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ میں گہرائی میں جاؤں گی تو آپ بہت تھو تھو کریں گے جو میں نہیں چاہتی۔’

انہوں نے مداحوں سے اپیل کہ کہ ’پلیز ججمینٹل نہ ہوں، آپ اس طرح کمنٹس پر کسی کو جج نہیں کرسکتے، میں بس یہی کہوں گی کہ سلمان سے میرا اب کوئی تعلق نہیں اور ایک ماں جب یہ الفاظ بولتی تو آپ سمجھ سکتے ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چاہت فتح علی خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے کے خواہشمند
معروف بھارتی اداکار کی لاش ان کی رہائش گاہ سے برآمد
عالیہ بھٹ نے اہم سنگِ میل عبور کرلیا
حج پر جاتے وقت ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنا اچھا عمل نہیں، سنیتا مارشل
معروف پاکستانی یوٹیوبر پر قاتلانہ حملہ
معروف اداکار ظاہر شاہ کو مداحوں سے بچھڑے 7 سال بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر