Advertisement

میں سوشل میڈیا کی شخصیت نہیں بلکہ میں ایک اداکارہ ہوں، ہما قریشی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی خوبصورت اور مشہور اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا کی شخصیت نہیں بلکہ میں ایک اداکارہ ہوں۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ہما قریشی کا کہنا تھا کہ اداکاروں پر بہت دباؤ ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ کام حاصل کرنے کے لیے سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد میں اضافہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا کی شخصیت نہیں ہوں، میں ایک اداکارہ ہوں اور میں اداکاری کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: نڈر عورت کے بارے میں لوگ پہلے سے ہی رائے قائم کرلیتے ہیں، ہما قریشی

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی میں بھی سوشل میڈیا انفلوئینسر کی طرح برتاؤ کرتی ہوں، لیکن یہ میرا کام نہیں ہے۔

ہما قریشی نے کہا کہ اگر آپ کے ایک کروڑ فالوورز ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ سب کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر فلم اچھی ہوتی ہے تو یہ سوشل میڈیا فالوورز کی تعداد کا ذکر کرنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، شائقین اسے خود ہی دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی لڑائی؛ ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کردی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version