بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے تعلق رکھنے والے مسلمان شہری فیضان انصاری نے ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ فیم گرل سے فرضی نکاح کرلیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
فیضان انصاری نے گزشتہ ماہ دسمبر میں کہا تھا کہ وہ ’میرا دل یہ پکارے آجا‘ گانے پر منفرد ڈانس کر کے وائرل ہونے والی ٹک ٹاکر پاکستانی لڑکی عائشہ مانو سے شادی کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ضمن میں پاکستان بھی آئیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انہوں نے عائشہ مانو کی ڈانس ویڈیو دیکھنے کے بعد انہیں اپنی دلہن تسلیم کرلیا ہے۔
بعد ازاں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستانی سفارت خانے نے انہیں پاکستان کا ویزہ دینے سے انکار کردیا اور اب انہوں نے بھارت میں ہی عائشہ مانو کی غیر موجودگی میں ہی ان سے فرضی نکاح کرلیا۔
بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے مطابق فیضان انصاری نے سال نو کے موقع پر یکم جنوری کو فرضی نکاح کی رسم ادا کی، انہوں نے فرضی نکاح کے لیے ایک مولوی صاحب کی خدمات حاصل کیں۔
فیضان انصاری نے اپنی طرف سے نکاح نامے پر دستخط کر کے عائشہ مانو کے لیے حق مہر کے طور پر 15 لاکھ بھارتی روپے کا چیک بنا کر اپنے پاس رکھ لیا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیضان انصاری کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی فیصلے کر چکے تھے کہ وہ صرف عائشہ مانو سے ہی شادی کریں گے اس لیے انہوں نے ان سے فرضی نکاح کرلیا، اب جو بھی کرنا ہے، وہ عائشہ کو کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جب سے عائشہ مانو کی ڈانس پرفارمنس دیکھی ہے، وہ تب سے ان کے دیوانے ہیں اور انہوں نے اس وقت ہی فیصلہ کرلیا تھا کہ ان کی زندگی میں عائشہ کے علاوہ کسی اور کو نہیں آنا چاہئیے۔
فیضان انصاری نے بتایا کہ اگر عائشہ مانو بھارت کے بجائے کسی تیسرے ملک میں ان سے ملنا چاہیں گی تو بھی وہ وہاں جائیں گے، عائشہ مانو سے شادی کے اعلان کے بعد پاکستان اور بھارت کی لڑکیوں نے میسیجز میں ان میں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News