علی انصاری کا صبور علی کیلئے محبت بھرا پیغام ، پوسٹ وائرل

علی انصاری کا صبور علی کیلئے محبت بھرا پیغام ، پوسٹ وائرل
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری نے شادی کی سالگرہ پر اہلیہ و اداکارہ صبور علی کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کردیا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار علی انصاری نے شادی کی پہلی سالگرہ پر اہلیہ و اداکارہ صبور علی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں۔
اداکار نے پوسٹ میں اپنی اہلیہ ( صبور علی) کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، یقین نہیں آتا کہ ابھی ایک سال ہوا ہے، ایسا لگتا ہے کہ میں ہمیشہ کے لیے آپ کے ساتھ ہوں۔‘
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صبور علی نے نیلے رنگ کا مشرقی لباس زیب تن کیا ہوا ہے کہ جبکہ علی انصاری کریم رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں۔
پوسٹ دیکھیں:
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ صبور علی کی دلکش ویڈیو مداحوں کو بھا گئی
واضح رہے کہ صبور علی نے ڈرامہ سیرل ’پری زاد‘، فطرت‘، ’گل و گلزار‘ اور کئی مشہور ڈراموں میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو متاثر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

