فیصل قریشی نے معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا
پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے معاشرے کی تلخ حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں معاشرے کے تلخ حقائق پر بات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ ’ میں ہر روز صبح جم جاتا ہوں اور وہاں بہت ساری چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: فیضان شیخ کا اداکار فیصل قریشی سے متعلق حیران کن انکشاف
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اداکار نے کہا کہ ’ کل صبح کو جب میں جم سے باہر نکل رہا تھا تو ایک پاکستانی میرے بھائی اندر آ رہے تھے، میں نے دروازہ کھولا وہ اندر آئے اور دوسری طرف منہ کر کے آگے چل دیے ‘۔
فیصل قریشی نے کہا کہ ’ اتفاق سے آج صبح بھی جب میں جم سے نکل رہا تھا تو ایک گورے صاحب آ رہے تھے میں رُکا اور دروازہ کھولا، ان گورے صاحب نے 3 مرتبہ میرا شکریہ ادا کیا ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا؛ فیصل قریشی
انہوں نے کہا کہ ’ کہ آسمانوں پر اُڑنے کا بہت شوق ہے ہمیں، بس زمین پر چلنے کی تمیز نہیں ہے، اتنا ہی کہنا چاہوں گا اور کچھ نہیں ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
