اپنے لیے ایک درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں، پرینیتی چوپڑا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کہا ہے کہ میں اپنے لیے ایک درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لڑکا ڈھونڈ دیں، میں شادی کرلوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اکیلی ہوں لیکن اپنے لیے ایک درست شخص کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ مجھے ایک لڑکا ڈھونڈ کر دے دیں تو میری ذاتی زندگی بالکل سلجھ جائے گی۔
اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کے پاس کوئی تجاویز یا سفارشات ہیں تو میں سننے کیلئے تیار ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں شادی کرنا چاہوں گی اور اس کے بعد زندگی میں بچے بھی چاہئیں، مجھے ایک متوازن کیریئر بنانا ہے، میں ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں زندگیاں گزارنا چاہتی ہوں۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا مزید کہنا تھا کہ میں صحتمند رہنا چاہتی ہوں، اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ خوش رہنا چاہتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

