Advertisement

راکھی ساونت کی ماں کو قتل کیا گیا؟ اداکارہ نے بڑا الزام عائد کردیا

راکھی ساونت

راکھی ساونت کا نیا ڈرامہ؛ سوشل میڈیا صارفین شدید برہم

بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ میری ماں کا قتل کیا گیا۔

حال ہی میں اداکارہ راکھی ساونت کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنے شوہر عادل پر الزامات لگائے ہیں۔

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ’عادل اس کی رقم خوردبرد کرتا رہا اور اس کے زیورات اس کی اجازت کے بعد لے گیا اور واپس نہیں کیے ‘۔

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ’ عادل نے ان کی والدہ کی سرجری کے لیے بروقت پیسے نہیں دیئے تھے جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی‘۔

یہ بھی پڑھیں؛ معروف اداکارہ راکھی ساونت کا شوہر گرفتار

Advertisement

راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ ’جب وہ مراٹھی ٹی وی شو بگ باس میں شرکت کر رہی تھیں تو انہوں نے عادل کو کہا تھا کہ وہ ان کی بیمار ماں کا خیال رکھیں لیکن عادل نے ان کا خیال نہیں رکھا ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ اگر میری ماں کا علاج ٹائم پر ہوا ہوتا تو وہ آج زندہ ہوتیں، مجھے اور کتنا تباہ کرو گے عادل؟۔

اس سے قبل  بھارت کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عادل نے مجھے 28 تاریخ کو مارا، پھر 30 کو مارا اور پھر 31 جنوری کو بھی مارا، میں آدھی مری ہوئی لاش کی طرح ہو گئی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ اس لڑکی کے پیار میں اتنا پاگل ہو گیا کہ اس نے مجھے مارا، اپنی بیوی کو مارا، مجھے اندرونی زخم زیادہ آئے ہیں، میں نے اپنے زخموں کے سرٹیفکیٹ آپ کو بھی بھیجے ہیں۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ابھی تو عادل پولیس کی تحویل میں ہیں، دیکھیں وہ کیا بیان دیتے ہیں، عادل ایک بار پھر ساتھ میں رہنے کا کہہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ میں تمھیں کبھی دکھ نہیں دوں گا لیکن میں نہیں مانتی کیونکہ میں نے اسے بہت معاف کیا لیکن اس نے مجھے اتنا مارا اور مجھ سے پیسہ لے لیا۔

راکھی ساونت نے کہا تھا کہ عادل نے مجھ سے ڈیڑھ کروڑ روپے لیے اور اب انکار کر رہا ہے، ابھی میرے رادل پروڈکشن میں جھوٹا اکاؤنٹ کھول کر اور خود کو پروپرائٹرز ظاہر کر کے 10 لاکھ روپے کا گھپلا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت

  بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کا بیان سامنے آیا جس میں انکا کہنا تھا کہ عادل انہیں چھوڑ کر چلا گیا ہے دونوں اب ساتھ نہیں ہیں اور راہیں جدا کر چکے ہیں۔

Advertisement

 

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version