
آئس کریم والے کی کارتک آریان کے ساتھ چھیڑ خانیاں؛ ویڈیو وائرل
آئس کریم والے کی بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ چھیڑ خانیاں کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکارہ کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کارتک کو ترکش اسٹائل میں آئس کریم حاصل کرنے میں دشواری پیش آتی ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ ’ اتنی چھیڑ خانیاں کی اس نے کہ بھوک ہی مر گئی ہے ‘۔
اس سے قبل بھارتی اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شیئر کی گئی تصویر میں اداکار کارتک آریان کو اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھا گیا۔
تصویر کے کیپشن میں اداکار نے اپنی نئی آنے والی فلم شہزادہ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں شہزادہ ہوں یا نہیں لیکن آپ ہمیشہ میری ملکہ رہیں گی ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
واضح رہے کہ اداکار نے گزشتہ سال انکشاف کیا تھا کہ میری والدہ 5 سال پہلے بریسٹ کینسر کا شکار ہوگئی تھیں تاہم اب وہ صحتیاب ہوچکی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News