
کارتک آریان کو ’ہولی‘ پر کس کی یاد ستانے لگی؟
بھارت کے معروف اداکار کارتک آریان نے اس سال ہولی امریکا میں منائی ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شیئر کی گئی تصاویر میں اداکار کارتک آریان کو اپنی گاڑی کی چھت پر چڑھے ہوئے جبکہ بڑی تعداد میں ان کے مداحوں کو گاڑی کے ارد گرد جمع ہوئے اور ہولی کا جشن منانے کے لیے رنگ ہوا میں اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں؛ کارتک آریان کی گاڑی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی
بالی ووڈ کے معروف اداکار نے شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ میں امریکا سے آپ سب کو ہولی کی مبارکباد دیتا ہوں ‘۔
کارتک آریان نے لکھا کہ ’ آج بھارت میں اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ ہولی منانے کا جوش اور اپنی ماں کے ہاتھ کی بنی ہوئی گوجھیا بہت یاد آرہی ہے ‘۔
واضح رہے کہ بھارت میں ’ہولی‘ کا تہوار 8 مارچ کو منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News