پاکستان کی معروف میزبان متھیرا کے بیان نے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو لائیو انٹرویو کے دوران رلادیا۔
حال ہی میں پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار نے متھیرا کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ ویڈیوز اور تصاویر لیک ہونے کے بعد بھی انہوں نے کیوں کوئی جذباتی مظاہرہ نہیں کیا؟
سوال کے جواب میں ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا کہ میں اگر اپنے جذبات کا اظہار کروں گی تو لوگ کہیں گے کہ یہ ہمدردی بٹور رہی ہے اس لیے میں نے کوئی اظہار نہیں کیا لیکن دکھ ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز کس نے لیک کیں؟ اداکارہ نے بتادیا
متھیرا نے کہا کہ تم اپنے جذبات کا اظہار کرو کیونکہ تم کوئی پتھر کی بنی ہوئی عورت نہیں ہو اور کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ کچھ بھی بول کر چلا جائے۔
میزبان کی جانب سے کہی گئی بات کے بعد ٹک ٹاکر حریم شاہ رونے لگیں پھر متھیرا نے انہیں تسلی دینے کے لیے وقفہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
