Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کس فلم کے بعد رانی مکھرجی کی زندگی میں بدلاؤ آیا؛ اداکارہ نے بتادیا

Now Reading:

کس فلم کے بعد رانی مکھرجی کی زندگی میں بدلاؤ آیا؛ اداکارہ نے بتادیا

بھارت کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے فلم ’راجہ کی آئے گی بارات‘ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو دینےکے بعد کئی مشہور فلموں میں کام کیا۔

رانی مکھرجی نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران آنے والے چیلنجز کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ میری زندگی میں ایک بڑی تبدیلی شاید اس وقت آئی جب میں نے کرن جوہر کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں کام کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ مجھے صحیح سے یاد نہیں ہے لیکن اس وقت میری عمر تقریباً 27 یا 28 سال تھی اور یہ وہ وقت تھا جب میں نےخود میں ایک بڑی تبدیلی محسوس کی اور خود مختار بننا چاہا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اپنے والدین کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو یاد ہے جب میں نے اپنے والدین سے کہا کہ میں بڑی ہو گئی ہوں اور میں جانتی ہوں کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں گے لیکن میں ابھی اکیلے رہنا چاہتی ہوں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کو بالی ووڈ کی پہلی فلم میں کام کیسے ملا؟

رانی مکھرجی نے کہا کہ میں نے کہا کہ مجھے اپنے ساتھ کچھ وقت گزارنا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب پہلی بار میں نے یہ محسوس کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذمے داریاں خود سنبھالوں اور خود زندگی گزاروں تو یہ میری زندگی کا ایک بہت اہم موڑ تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ رانی مکھرجی  حال ہی میں فلم ’مسز چٹر جی ورسز ناروے‘ کے ساتھ باکس آفس پر راج کرنے کے لیے بڑی اسکرین پر واپس آ گئی ہیں۔

اداکارہ کی اس فلم نے بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات کو حیران کر دیا ہے۔

شاہ رخ خان، کترینہ کیف، وکی کوشل، کیارا اڈوانی اور بہت سی نامور شخصیات نے اس فلم میں رانی مکھرجی کی شاندار کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ شلپا شیٹھی کے گھر سے افسوسناک خبر آ گئی
ملائکہ اروڑہ کے بیٹے کا والدہ سے دلچسپ سوال؛ ویڈیو وائرل
اے آر رحمان ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند
دیپیکا پڈوکون نے کونسا نیا شوق اپنایا، تصویر شیئر کردی
کے پاپ گلوکار کا کوریا میں مسجد تعمیر کرنے کا اعلان
نماز روحانی اور ذہنی سکون حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، نورا فتحی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر