Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لڑکی سے دوستی کی خاطر گلوکار اذان سمیع خان نے کونسا قدم اٹھایا؟

Now Reading:

لڑکی سے دوستی کی خاطر گلوکار اذان سمیع خان نے کونسا قدم اٹھایا؟

گلوکار و موسیقار اذان سمیع خان نے کہا ہے کہ زمانہ طالب علمی میں ایک لڑکی سے دوستی کی خاطر انہوں نے نہ صرف ٹیوشن سینٹر جوائن کیا بلکہ وہاں متعدد بار ٹیسٹ میں جان بوجھ کر فیل تک ہوئے تاکہ ان کا مقصد پورا ہوجائے۔

گلوکار نے ایک انٹرویو میں اپنے خاندان، زمانہ طالب علمی اور طلاق کے معاملے پر کھل کر بات کی۔

اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ ان کے والد کا تعلق پشاور جب کہ والدہ کا تعلق کوئٹہ سے تھا، تاہم ان کی پیدائش کراچی میں ہوئی اور وہ وہیں پلے بڑھے۔

انہوں نے بتایا کہ کوشش کے باوجود انہیں پشتو زبان میں بات کرنا نہیں آتا، البتہ انہیں پشتو زبان سمجھ میں آجاتی ہے۔

گلوکار کے مطابق وہ کم عمری میں شرمیلے ہوتے تھے، انہیں لڑکیوں سے بات کرنے کی ہمت نہیں ہوتی تھی، تاہم وہ کسی پر ’کرش‘ نہیں ہوتے تھے۔

Advertisement

والدہ سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے اذان سمیع خان کا کہنا تھا کہ والدہ ان سے ہر معاملے پر کھل کر بات کرتی تھیں اور انہوں نے ان کی بہترین طریقے سے پرورش کی۔

گلوکار نے ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ بچپن میں وہ والدہ کی آواز کی نقل اتار لیتے تھے اور وہ بینک سمیت دیگر اداروں سے فون پر والدہ کی آواز میں بات تک کرکے مسائل حل کرواتے تھے اور حیران کن طور پر انہیں کوئی پکڑ ہی نہیں پاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اذان سمیع خان کا نیا پروجیکٹ کس نامور اداکارہ کے ساتھ ہوگا

اذان سمیع کے مطابق انہوں نے والدہ کے متعدد بار کریڈٹ اور اے ٹی ایم کارڈ فون پر ان کی آواز میں بات کرکے ایکٹو کروائے۔

انہوں نے بچپن کا ایک اور واقعہ بیان کیا کہ ان کے دوست شاہزیب حسین نے ان کے ساتھ دھوکا کیا لیکن ان کے دوست دعویٰ کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں دھوکا نہیں دیا۔

اذان سمیع خان کے مطابق شاہزیب حسین جو کہ اب ڈائریکٹر بن چکے ہیں، انہوں نے انہیں کم عمری میں لڑکی کے ساتھ دوستی رکھنے کے لیے اپنا وزن کم کرنے اور فٹنیس پر توجہ دینے کی جانب راغب کیا لیکن اس دوران ان کے دوست نے اس ہی لڑکی کے ساتھ اپنا چکر چلایا جو گلوکار کو اچھی لگتی تھی۔

Advertisement

گلوکار نے انٹرویو کے دوران مبہم انداز میں طلاق پر بھی بات کی اور کہا کہ ایک بار تعلقات ختم ہونے پر وہ خوفزدہ نہیں ہیں اور ان کا یقین ہے کہ ہر کسی کے ہر طرح کے تعلقات بعض اوقات خراب ہوجاتے ہیں اور ٹوٹتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر شخص دھوکا دینے والا ہوتا ہے۔

انہوں نے مبہم انداز میں بتایا کہ وہ دوبارہ بھی تعلقات استوار کرنے اور پیار کرنے کے حق میں ہیں۔

پروگرام کے دوران لڑکپن میں لڑکیوں سے دوستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسکول میں ایک لڑکی اچھی لگتی تھی لیکن اسکول میں ان سے ان کی بات نہیں ہوپاتی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ لڑکی سے دوستی کی خاطر انہوں نے ٹیوشن سینٹر میں اس امید پر داخلہ لیا کہ وہ وہاں ان سے بات کرلیں گے۔

اذان سمیع خان نے انکشاف کیا کہ مذکورہ لڑکی سے دوستی اور بات کرنے کی خاطر وہ ٹیوشن سینٹر کے متعدد ٹیسٹس میں جان بوجھ کر فیل ہوئے تاکہ وہ کسی نہ کسی طرح ٹیوشن سینٹر میں ہی رہیں اور لڑکی سے بات کر سکیں لیکن اس کے باوجود وہ ناکام رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف پاکستانی اداکارہ نے طلاق کے ڈیڑھ سال بعد دوسری شادی کرلی
شاہ رخ خان اور سہانا کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کہاں ہوگی؟
عرفان خان کے بیٹے کا اپنے والد کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداح پریشان
دیکھیے! ’دی مارننگ شو ود ساحر لودھی‘ 29 اپریل سے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر
تنقید کا شکار ہونے والی معروف بھارتی اداکارہ نے کیا اپنے خیالات کا اظہار
شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ بین الاقوامی ایوارڈ کیلئے نامزد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر