بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنی اور ارجن کپور کی شادی کے حوالے سے کھل کر بات کرلی۔
اداکارہ کی جانب سے کہا گیا کہ مجھے شادی کی کوئی جلدی نہیں ہے، ابھی ہم اپنا وقت انجوائے کر رہے ہیں۔
اپنے پہلے شوہر ارباز خان سے طلاق سے متعلق ملائکہ اروڑا نے کہا کہ جب میری طلاق ہوئی، مجھے کہا گیا تھا کہ یہ ٹیگ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گا، لیکن میرے خیال میں طلاق کے بعد محبت مل جانا ایک الگ چیز ہے، لوگوں نے خود سے چھوٹے شخص سے ڈیٹ کرنے پر بھی مجھ پر تنقید کی۔
اداکارہ نے کہا مجھے نہیں لگتا محبت کی کوئی عمر ہوتی ہے،کیوں شادی ہی سب کچھ ہوتی ہے؟ شادی ایک ایسی چیز ہے جس کا تذکرہ دو لوگوں کے درمیان ہی ہونا چاہیے، اگر ہمیں لگا کہ اب ہم شادی کے لیے تیار ہیں، تو کرلیں گے، فی الحال ہم دونوں اپنی اپنی زندگیوں اور اس مرحلے سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ ملائیکہ اروڑا کا ارجن کپور کو ڈیٹ کرنے سے متعلق تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا اور اداکار ارجن کپور کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے قریبی تعلقات ہیں لیکن اب لگ رہا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
اس سے قبل ملائیکہ اروڑا اداکار و پروڈیوسر ارباز خان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک تھیں۔
شادی کے 19 سال بعد 2017ء میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، ان دونوں کا ایک بیٹا ارہان ہے جو اس وقت اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے ملک سے باہر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News