کراچی کے علاقے کورنگی کی بدنام زمانہ ٹک ٹاکر امبرین ڈول کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ٹک ٹاکر امبرین ڈول ضلع کورنگی میں آئس سپلائی کے حوالے سے مشہور ہے اور ہر ہفتے فارم ہاؤس یا کسی گیسٹ ہاؤس میں کوئی نہ کوئی پارٹی منعقد کرتی رہتی ہے۔

امبرین ڈول کی پارٹی میں آئس، کرسٹال، ہیروئن اور ٹیبلٹس بآسانی دستیاب ہوتی ہے جبکہ ان پارٹیز میں نشے کے بعد عیاشی کا سامان بھی فراہم کیا جاتا ہے۔
ٹک ٹاکر امبرین ڈول اور دوسری پارٹی میں گلشن معمار میں فارم ہاؤس پر جگھڑا ہوا جس میں فائرنگ بھی ہوئی اور معمار تھانے کی نفری نے ان کو پکڑا اور دوسری پارٹی بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔
مبینہ طور پر ایس ایچ او گلشن معمار نے 2 لاکھ رشوت وصول کر کے صرف بوس وکنار کی ایف آئی آر درج کی اور انویسٹیگیشن میں فی بندہ 50 ہزار کی ڈیل فائنل ہونے پر ان کو شخصی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا۔
واضح رہے کہ ٹک ٹاکر امبرین ڈول سے آئس اور دیگر نشہ آور چیزیں بھی برآمد ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
