معروف ٹک ٹاکر علینا فاطمہ کا کہنا ہے کہ ان سے رشتہ طے کرتے وقت ان کے شریک حیات کو لوگوں نے طرح طرح کی باتیں کیں اور انہوں نے بھی انہیں کہا کہ لوگ انہیں کہیں گے کہ بیوی تمہاری اماں لگتی ہیں۔
علینا فاطمہ کے ٹک ٹاک پر 10 لاکھ سے زیادہ فالورز ہیں اور انہیں ان کے وزن کی وجہ سے ٹرولنگ کا بھی سامنا رہتا ہے۔
علینا فاطمہ نے کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو صارفین نے انہیں اور ان کے شریک حیات کو ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
ٹک ٹاکر حال ہی میں شریک حیات کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے رشتے اور لوگوں کے رویوں سے متعلق کھل کر بات کی۔
ٹک ٹاکر کے شریک حیات فدا حسین نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ٹک ٹاکر کو جانتے تھے لیکن انہوں نے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ کچھ عرصہ قبل کیا۔
ان کے مطابق دونوں آپس میں رشتے دار بھی ہیں،جس پر علینا فاطمہ نے بتایا کہ ان کے شریک حیات ان کے بھائی کے سسرال میں سے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علینا فاطمہ کے شریک حیات نے بتایا کہ جب انہوں نے ٹک ٹاکر سے شادی کا فیصلہ کیا اور دوستوں کو بتایا تو سب نے ان کا مذاق اڑایا اور انہیں کہا کہ دونوں اچھے نہیں لگیں گے، خاتون ان سے بڑی ہیں۔
اسی پر ٹک ٹاکر نے کہا کہ انہیں بھی جب فدا حسین نے شادی کا کہا تو انہوں نے انہیں منع کردیا تھا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے تین بار ان کا رشتہ ٹھکرایا اور چوتھی بار انہوں نے والدین سے جاکر بات کرنے کا کہا، جس پر ان کے شریک حیات نے ان کے گھر والوں سے رشتہ مانگا۔
ٹک ٹاکر کے مطابق انہوں نے بھی شریک حیات کو کہا تھا کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے نہیں لگیں گے اور لوگ انہیں کہیں گے کہ بیوی تمہاری ماں لگتی ہیں۔
علینا فاطمہ نے بتایا کہ جب انہوں نے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں تو لوگوں نے انتہائی نامناسب کمنٹس کیے اور لکھا کہ خاتون شوہر کی خالہ لگ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میاں اور بیوی کے مقدس رشتے کی تصاویر پر لوگوں نے اس طرح نامناسب کمنٹس کیے کہ انہیں شوہر کی اماں قرار دیا گیا۔
اس شو سے قبل گزشتہ ماہ دونوں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے تھے، جہاں علینا فاطمہ نے بتایا تھا کہ ابھی دونوں نے صرف نکاح کیا ہے، ان کی رخصتی نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News