پلک تیواری کا اپنی والدہ شویتا تیواری کے متعلق اہم انکشاف
بھارتی اداکارہ پلک تیواری نے اپنی والدہ شویتا تیواری کے متعلق اہم انکشافات کئے ہیں اور بتایا ہے کہ وہ ان کی پرورش میں کتنا سخت رویہ اپناتی تھیں۔
سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے ڈیبیو کرنے والی اداکارہ پلک تیواری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے نوعمری کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کچھ اہم انکشافات کئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ بہت زیادہ جھوٹ بولتی تھیں اور ان کا جھوٹ ہمیشہ پکڑا بھی جاتا تھا ، ساتھ ہی ساتھ وہ بہت شرارتی بھی تھیں جس کی وجہ سے ان کی والدہ بہت پریشان رہتی تھیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ اسکول میں ان کا ایک بوائے فرینڈ بھی تھا جس کے متعلق ان کی والدہ کو معلوم نہیں تھا۔
پلک تیواری نے بتایا کہ ایک دن انہوں نے اپنی والدہ سے جھوٹ بولا کہ وہ کھیلنے جارہیں ہیں اور پھر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مال چلیں گئیں اور ان کا یہ جھوٹ بھی پکڑا گیا۔
اداکارہ کی اس حرکت سے پریشان ہو کر ان کی والدہ شویتا تیواری نے انہیں دھمکی دی کہ اگر انہوں نے اپنی شرارتیں بند نہ کیں تو وہ انہیں اپنے گاؤں بھیج دیں اور ساتھ ہی انہوں نے پلک کے بال بھی کٹوادیئے تاکہ وہ بدصورت نظر آئیں اور ان کا مستقبل میں کوئی بوائے فرینڈ نہ بنے۔
خیال رہے کہ پلک شویتا تیواری اور راجہ چودھری کی بیٹی ہیں۔ شویتا ایک ٹی وی اداکار ہیں اور 2010 میں سلمان خان کے ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس کی فاتح ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
