بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو جعل سازوں سے خبردار کردیا

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان نے اپنے مداحوں کو جعل سازوں سے خبردار کردیا ہے۔
حال ہی میں اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈٰیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک میسج شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ “نا وہ اور نہ ہی سلمان خان فلمز نے فلموں کی کاسٹنگ کے لیے کسی ایجنٹ کو بھرتی کیا ہے۔ ہمارا کوئی بھی ایسا ایجنٹ نہیں جو ہماری کسی آنے والی فلم پر بھی کاسٹنگ کر رہا ہو”۔
اداکار نے لکھا کہ “ایسے کسی پیغام یا ای میل پر بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہے جو آپ کو کاسٹنگ کے لیے کال کرئے یا بلائے”۔
سلمان خان نے جعل سازی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا اور لکھا”کہ جو بھی ان کا یا ان کی کمپنی کے نام کو غلط استعمال کرئے گا اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

