فلم ’ باوال ‘ کی ریلیز سے قبل فلمی جوڑی کا بلیک اینڈ وائٹ فوٹوشوٹ جاری

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ورون دھون اور اداکارہ جھانوی کپور کی نئی فلم ’ باوال ‘ آج سے ایمازون پرائم پر نمائش کے لئے پیش کر دی گئی ہے۔
فلم کی ریلیز سے ایک روز قبل اس جوڑی کا بلیک اینڈ وائٹ فوٹوشوٹ جاری کیا گیا ، جس میں ان کی کیمسٹری دیکھ کر فینز حیران رہ گئے۔
فلم ’ باوال ‘ کی ہدایتکاری نتیش تیواری نے کی ہے جو اس سے قبل فلم ’ دنگل ‘ کی ہدایتکاری بھی کر چکے ہیں اور یہ فلم ان کی اب تک کی سب سے زیادہ مہنگی فلم بتائی جاتی ہے۔
جھانوی کپور نے اس فلم کے بارے میں لکھا کہ ’ محبت کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کچھ باوال کے لیے تیار ہو جاؤ‘ جبکہ فلم کا ٹیزر جاری جنگ کے درمیان ایک المناک محبت کی کہانی کی طرف اشارہ کرتا ہے
فلم کی شوٹنگ پیرس، برلن، پولینڈ، ایمسٹرڈیم، کراکو، وارسا کے ساتھ لکھنؤ اور ہندوستان کے دو دیگر شہروں میں کی گئی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/351125/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/07/351125/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

