Advertisement

شوٹنگ کے دوران کمرے میں کیا خوفناک واقعہ پیش آیا؟ کبریٰ خان نے رونگٹے کھڑے کردینے والی کہانی شیئر کردی

کبریٰ خان

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شوٹنگ کے دوران کمرے میں بھوت دیکھا تھا۔

حال ہی میں اداکارہ کبریٰ خان نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ نیلم ویلی میں شوٹنگ کے دوران وہ کمرے میں ٹھہرے ہوئی تھی اور وہ رات کے ساڑھے 3 بجے کے قریب موبائل فون پر ویڈیو دیکھ رہی تھیں کہ اچانک کچن میں سے کسی کو دیکھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے دیکھا کہ کسی کا سر باہر نکلا ہے لیکن میرے اندر اتنی ہمت نہیں تھی کہ میں اس سے آنکھیں ملاؤں، میں نے ویڈیو بن کر کے سورہ رحمن لگائی اور کرسی پر بیٹھی رہی، جب تک فجر نہیں ہوئی وہ وہیں موجود رہا۔

اداکارہ نے کہا کہ اگلے دن کسی نے بتایا کہ آپ کے کمرے کے ساتھ میں قبرستان ہے، پھر میں نے ان سے کہا کہ پھر آپ نے مجھے یہاں کیوں ٹھہرایا۔

Advertisement

کبریٰ خان نے بتایا کہ دوسرے دن کوئی اور اسی کمرے میں ٹھہرا تو وہ ان کے سینے پر چڑھ گیا اور ان کو اٹھا کر کمرے سے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں جب بھی کہیں نئی جگہ جاتی ہوں تو آیت الکرسی پڑھ لیتی ہیں اور وہاں یہ بھی کہتی ہوں کہ میں آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچاؤں گی لہٰذا مجھے بھی کچھ نہیں کرنا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version