Advertisement
Advertisement
Advertisement

کارتک آریان نے ممبئی میں خریدا اپنا نیا گھر

Now Reading:

کارتک آریان نے ممبئی میں خریدا اپنا نیا گھر
کارتک آریان

کارتک آریان نے ممبئی میں خریدا اپنا نیا گھر

بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان مستقل طور پر ہٹ پر ہٹ پراجیکٹ کر رہے ہیں اور ان کے کام کو بھی غیر معمولی مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔

حال ہی میں اپنی نئی فلم ستیہ پریم کی کتھا، کی بہترین کامیابی کے بعد اداکار نے ممبئی میں اپنا نیا گھر خریدلیا ہے جس کی مالیت 17 کروڑ سے زائد ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکار، جو اس وقت ممبئی کے مضافاتی علاقے جوہو کے عالیشان علاقے میں مقیم ہیں، نے اسی عمارت میں ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیل 30 جون کو 17.50 کروڑ میں کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کارتک آریان نے جوہو میں سدھی ونائک سوسائٹی کی دوسری منزل میں 1536 مربع فٹ کا ایک شاندار اپارٹمنٹ خریدا ہے جو کہ پریمیئم ریٹ پر خریدا گیا جبکہ اسکی اصل مالیت 7.49 کروڑ ہے۔

Advertisement

اپارٹمنٹ 1.09 لاکھ فی مربع فٹ میں خریدا گیا ہے، جسے علاقے میں مہنگے سودوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آریان کا خاندان بھی اسی سوسائٹی میں ایک اور اپارٹمنٹ کا مالک ہے جو جوہو اسکیم کے این ایس روڈ نمبر 7 میں واقع ہے۔ اپارٹمنٹ آٹھویں منزل پر ہے جبکہ ان کا نیا اپارٹمنٹ چھ منزلیں نیچے ہے۔

خیال رہے کہ اداکار کارتک آریان نے حال ہی میں کبیر خان اور ساجد ناڈیاڈوالا کے ساتھ اپنے آنے والے تعاون، چندو چیمپیئن،  کی تفصیلات کا اعلان کیا ہے جس میں شریک اداکارہ شردھا کپور ہوگی۔ اس کے علاوہ اداکارعاشقی 3 میں بھی نظر آئیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر