زیادتی کے کیس میں سزا یافتہ بھارتی اداکار کو ملا بڑا ریلیف
بھارتی اداکار، جو کہ گینگسٹر اور وہ لمحے جیسی فلموں میں کام کرنے والے شائنی آہوجا جو زیادتی کے کیس میں بڑا ریلیف مل گیا ہے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار شائنی آہوجا کو 2011 میں ریپ کے الزام میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، تاہم وہ اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔
ابتدائی طور پر ان پر عدالت کی منظوری کے بغیر ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن آخر کار اس پابندی میں نرمی کر دی گئی لیکن اب، بمبئی ہائی کورٹ نے ان کے پاسپورٹ کو 10 سال کے لیے تجدید کرانے کی اجازت دے دی ہے۔
خیال رہے کہ اداکار کی گھریلو ملازمہ نے جون 2009 میں ان کے خلاف شکایت درج کروائی تھی، اور دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے اپنے گھر میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔
اس کے بعد شائنی آہوجا کو 14 جون 2009 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے ایک ٹرائل کورٹ نے 30 مارچ 2011 کو تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا) کے تحت جرم کا مجرم قرار دیا تھا۔ اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھیلیکن اس کے بعد انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
انہیں 27 اپریل 2011 کو بیرون ملک سفر پر پابندی کے ساتھ ضمانت ملی تھی تاہم بعد میں اس میں نرمی کر دی گئی۔
عدالت کے مطابق ان کے خلاف جنسی زیادتی کے کیس کی سماعت مقررہ وقت پر ہوگی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
