برج خلیفہ پر ’جوان‘ ٹریلر لانچ پر فینز کس رنگ کا لباس پہنیں گے؟ جانئیے

برج خلیفہ پر ’جوان‘ ٹریلر لانچ پر فینز کس رنگ کا لباس پہنیں گے؟ جانئیے
شاہ رخ خان کی فلم جوان کا ٹریلر برج خلیفہ پر لانچ کیا جائے گا جس کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر کر دیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ کنگ خان نے اس ایونٹ میں اپنے سب چاہنے والوں کو مدعو کرتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اس موقع پر محبت کو پھیلاؤ اور پیار کے رنگ میں رنگ جاؤ ، یعنی انہوں نے سرخ رنگ کا لباس پہنے کی بات کی ہے۔
شاہ رخ خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ جوان کا جشن میں آپ کے ساتھ نہ مناؤں یہ ہو نہیں سکتا۔ آ رہا ہوں میں برج خلیفہ 31 اگست کو رات 9 بجے اور میرے ساتھ جوان کے جشن میں شامل ہو جائیں ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ محبت دنیا کا سب سے خوبصورت احساس ہے، تو پیار کے رنگ میں رنگ جاؤ اور لال پہنو … کیا کہتے ہیں؟ پھر ریڈی۔۔۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/359544/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/08/359544/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

