ارجن کپور نے بریک اپ کی افواہوں کے درمیان ملائیکہ اروڑا کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سب فینز کو حیران کردیا۔
ملائیکہ نے انٹرنیشنل ڈاگ ڈے کے موقع پر اپنے کتے کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی، ارجن کپور نے پہلے ویڈیو پر تبصرہ کیا، “خوبصورت بوائے ،” اور ساتھ دل اور فائر ایموجی بھی بنایا، اس کے بعد انہوں نے ایک اور تبصرے میں لکھا، “آپ کی زندگی کا حقیقی اسٹار ۔
ارجن کپورکے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا، “آپ دونوں ایک ساتھ اچھے لگ رہے ہیں۔ خدا آپ کو خوش رکھے۔” ایک اور نے تبصرہ کیا، “خدا کا شکر ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ ہیں۔” ایک مداح نے فوراً ارجن سے پوچھا، “آپ کا یہ کہنا ہے کہ آپ ان کی زندگی میں اسٹار نہیں ہیں؟
واضح رہےکہ ملائکہ اور ارجن نے 2019 میں اپنے رشتے کو آفیشل کر دیا تھا لیکن ارجن اور ملائکہ کے بریک اپ کی افواہیں آج کل زور پکڑ رہی ہیں۔
ارجن کے اداکارہ کشا کپیلا کے ساتھ منسلک ہونے کے بعد ملائیکہ نے ان سے دوری اختیار کر لی جبکہ کشا نے ایسی تمام افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔
ارجن اب بھی ملائیکہ کو انسٹاگرام پر فالو کر رہے ہیں، جبکہ ملائیکہ انہیں فالو نہیں کر رہی اور انہوں نے ان کی بہنوں انشولا کپور، جھانوی کپور، خوشی کپور کو بھی ان فالو کر دیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News