
کارتک آریان نے پرپوز کرنے پر لڑکی کو کیا کہا؟ ویڈیو وائرل
اداکار کارتک آریان کو میلبورن کے انڈین فلم فیسٹیول میں ایک لڑکی نے شادی کے لئے پرپوز کیا ،جس کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اداکار کارتک آریان نے حال ہی میں انڈین فلم فیسٹیول آف میلبورن میں شرکت کی اور ایک لڑکی کی جانب سے ان سے ایسا سوال پوچھا گیا کہ وہ شرما گئے۔
ان کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کی نمائش کے بعد، سامعین کی بات چیت کے دوران، ایک لڑکی نے اداکار کو پرپوز کیا۔ اس کے بعد مداح پر ان کا ردعمل وائرل ہو گیا ہے۔
ویڈیو میں ایک لڑکی کو اداکار سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ آگے بڑھ کر مائیک میں کہتی ہیں کہ “میں جانتی ہوں کہ مجھے آپ سے یہ سوال پوچھنے کا موقع نہیں ملے گا لیکن کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟”۔
سوال کارتک کے چہرے پر مسکراہٹ لاتا ہے اور انہیں چند سیکنڈ کے لیے خاموش کر دیتا ہے۔ جس کے بعد لڑکی نے انہیں بالآخر گلے ملنے کے لیے کہا اور کارتک فوراً راضی ہو گئے۔
کارتک نے اپنے انسٹاگرام پیج پر یہ ویڈیو شئیر کی اور ساتھ لکھا کہ اور یہاں میری بولتی بند ہو گئی ، میں ممی سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News