اداکارہ ریشم کی ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ویڈیو وائرل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم کی ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں اداکارہ ریشم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں اُن کو ایک گاڑی میں بیٹھے غریب لوگوں میں کھانا تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں اداکارہ کو ایک آدمی کے ہمراہ لوگوں کے درمیان دیکھا جاسکتا ہے جبکہ کافی ضرورت مند لوگ وہاں کھانے کے لئے لائن لگا کر کھڑے ہوئے ہیں اور اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں۔
ریشم نے لوگوں میں دال ، روٹی اور پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ اداکارہ کی ویڈیو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف و سینئر اداکارہ ریشم انسٹا گرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنی نت نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شئیر کرتی رہتی ہیں جسے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/286639/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/09/286639/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

